English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، مریم نواز کا عمران خان کو جواب

القمر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ 7 سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعےکیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال راہ فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟

مریم نواز نے کہا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں، آپ نے ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی۔انہوں نے کہا کہ آپ نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ

“میں ECP کیجانب سےسمندرپارپاکستانیوں کےعطیات پرمشتمل PTI کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمارےنظمِ مال کو جتنا کھنگالا جائیگااتنی ہی صراحت سےحقائق واضح ہونگےاور قوم سمجھ سکےگی کہ کیسے PTI ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہےجسکا نظمِ مال پولیٹیکل فنڈریزنگ کےاُس مربوط نظام پرمشتمل ہےجس کی بنیادیں باضابطہ ڈونرز پر استوارہیں۔ میں ECP کیجانب سےدیگر2بڑی جماعتوں -ن لیگ+پی پی کے مالیات کی اسی قسم کی پڑتال کا منتظرہوں۔اس سے قوم کوباضابطہ پولیٹیکل فنڈریزنگ اور قوم کی قیمت پر نوازشات کےبدلےسرمایہ دار حواریوں+مفادپرست گروہوں سےمال اینٹھنےکےمابین فرق سمجھنےمیں مدد ملےگی۔”

مریم نواز نے اس ٹویٹ کو مینشن کرتے ہوئے یہ ٹویٹ کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے