English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شنیرا اکرم کی ایک تصویر نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے

القمر

سابق کپتان وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم کی شدید سرد موسم میں ٹھٹھرنے والے معصوم بچے کی مدد کرنے کی ایک تصویر نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی شنیرا اکرم جو کہ ملک میں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں ، کراچی کے ساحل پر گندگی کے ڈھیر ہوں یا پھر ملک میں مشکلات کے شکار سیلاب زدگان کی مدد وہ ہر وقت اپنے آپ کو ان کاموں میں مصروف رکھنے کا ہنر جانتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شنیرا اکرم ایک معصوم بچے کے ساتھ محو گفتگو ہیں ، اس تصویر میں نظر آنے والا بچہ انہیں دیکھ کر کافی خوش ہورہا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ بہت خوشی ہے ہر کوئی کراچی کے موسم سے محظوظ ہو رہا ہے ، لیکن یاد رکھیں وہاں بہت سے لوگ اس وجہ سے بھی پریشان ہیں کہ ان کے پاس زیب تن کرنے کے لئے گرم کپڑے موجود نہیں۔
انہوں نے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر آپ کے پاس اضافی کپڑے، کمبل یا تولیے موجود ہیں تو ایسے لوگوں کی مدد کرکے مشکلات کم کرسکتے ہیں ۔شنیرا اکرم نے لکھا کہ بہت سے بچوں کی طرح بارش نے تو اس خوبصورت لڑکے کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں بکھیری لیکن اس ( جیکٹ ) نے یہ کام کردکھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے