ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی اور یو اے ای کے ہم منصبوں سے بات چیت

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ  یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجی سرگرمیوں اور کچھ دیگر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

خارجہ امور کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ وزیر خارجہ بلنکن نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب النہیان اور سعودی ہم منصب بن فرحان سے مذاکرات کیے ہیں۔

وزیر بلنکن اور شیخ عبداللہ نے دیگر دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا، یوکرین کی سرحدوں پر روس  کی فوجی کاروائیوں سمیت  یمن، ایتھوپیا اور سوڈان کی پیش رفت اور دو طرفہ و علاقائی معاملات پر  غور کیا۔

ایک دوسرے بیان میں  اس طرف اشارہ دیا گیا ہے کہ بلنکن اور فرخان  کے درمیان بھی یہی معاملات زیر غور آئے ہیں  اور دونوں وزرا نے سعودی عرب میں  انسانی حقوق کے معاملے پر بھی  بات چیت کی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں