حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی چند احادیث جنوری 6, 2022 القمر حدیث (۱( قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” ما یصنع الصائم بصیامہ اذا لم یصن لسانہ و سمعہ و بصرہ و جوارحہ “ ترجمہ : حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں: ” اگر روزہ دار حالت روزہ میں اپنی زبان، اپنے کان و آنکھ اور دیگر اعضاء کی حفاظت نہ کرے تو اس کا روزہ اس کے لئے فائدہ مند نہیں ہے “۔ حدیث(۲( قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” یا ابا الحسن انی لا مستحیی من الٰھی ان اکلف نفسک ما لا تقدر علیہ “ ترجمہ : حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں : ” اے علی مجھے خدا سے شرم آتی ہے کہ آپ سے ایسی چیز کی فرمائش کروں جو آپ کی قدرت سے باہر ہے “۔ حدیث(۳( قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” الزم عجلھا فان الجنة تحت اقدامھا “ ترجمہ : حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں : ” ماں کے پیروں سے لپٹے رہو ( ماں کا احترام کرو) اس لئے کہ جنت انہیں کے پیروں کے نیچے ہے “۔ حدیث(۴( قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” خیر للنسا ان لا یرین الرجال و لا یراھن الرجال “ ترجمہ : حضرت فاطمہ زھرا (ع) فرماتی ھیں : ” عورتوں کے لئے خیر و صلاح اس میں ہے کہ نہ تو وہ نا محرم مردوں کو دیکھیں اور نہ نامحرم مرد ان کو دیکھیں “۔ حدیث(۵( قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ”حبب الٰھی من دنیاکم ثلاث : تلاوة کتاب اللہ و المنظر فی وجہ رسول اللہ و الانفاق فی سبیل اللہ “ ترجمہ : حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں : ” میرے نزدیک تمہاری اس دنیا میں تین چیزیں محبوب ہیں: تلاوت قرآن مجید ، زیارت چہرہ رسول خدا اور راہ خدا میں انفاق “۔ حدیث(۶( قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” من اصعد الی اللہ خالص عبادتہ اھبط اللہ عزو جل الیہ افضل مصلحتہ “ ترجمہ : حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں : ” ہر وہ شخص جو اپنے خالصانہ عمل کو خداوندعالم کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے خدا بھی اپنی بہترین مصلحت اس کے حق میں قرار دیتا ہے “۔ حوالہ : ۱۔ تحف العقول ص ۹۵۸ ۲۔ تحف العقول ص ۹۵۸ ۳۔ تحف العقول ص ۹۵۸ ۴۔ تحف العقول ص ۹۶۰ ۵۔ تحف العقول ص۹۶۰ ۶۔ تحف العقول ص۹۶۰