ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس قازقستان میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرے، یورپی یونین

ماسکو: یورپی یونین نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ قازقستان کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کرے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب روس کی زیرقیادت فوجی اتحاد نے قازقستان میں جاری بدامنی پرقابوپانے کے لیے پہلا فوجی دستہ بھیجا ہے۔

اس حوالے سے یورپی یونین کی اعلیٰ تنظیم یورپین کمیشن نے بھی قازقستان میں جاری بدامنی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ تشدد کو روکنا چاہیے، ہم تمام فریقین سے تحمل اور صورتحال کے پرامن حل کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ظاہر ہے کہ یورپی یونین ملک میں مذاکرات کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

روس کے زیر قیادت فوجی اتحاد سے متعلق ماسکو کا بیان آیا تھا کہ قازقستان میں صورتحال معمول پرآنے تک قازقستان میں رہیں گے، قازقستان کی حکومت نے ملک میں جاری بدامنی روکنے کے لئے مدد کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب قازقستان کی پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ کی عمارت پردھاوا بولنے والے درجنوں مظاہرین کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

قازقستان کی وزارت صحت کے مطابق ہنگاموں میں اب تک 1000سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سے 62 کی حالت تشویشناک ہے۔

قازقستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے۔ مظاہروں پرقابو پانے کے لئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post روس قازقستان میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرے، یورپی یونین appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں