معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کو’نشے کی حالت میں کی گئی ٹوئٹ‘9 لاکھ روپے کی پڑی۔ کپل شرما رات گئے نشے کی حالت میں ٹوئٹ کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں ، انہوں نے حال ہی میں نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے نئے شو I’m Not Done Yet کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ 2016 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنا رہے ہیں۔ کپل نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کو ٹوئٹ میں نے نشے کی حالت میں کی ، جس کے بعد میں فوراً 8،9 دن کیلئے مالدیپ چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ اتنا خرچہ تو میں نے اپنی پوری تعلیم پر نہیں کیا. اسٹینڈ اپ کامیڈی میں انہوں نے کہ بھی کہا کہ میں ٹویٹر پہ مقدمہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ جب ٹویٹر سیاستدانوں کو ٹویٹ پہ آپشن دیتا ہے کہ ‘مینوپولیٹڈ ٹویٹ ‘ ،اسی طرح اسے میری ٹویٹ پہ بھی لکھنا چاہئے تھا کہ ‘جسٹ ڈرنک ٹویٹ،اگنور اٹ’ . انہوں نے کہ یہ بھی کہا کہ جب میں نے مالدیپ میں ہوٹل والے سے کہا کہ ایسا کمرہ دو کہ جہاں انٹرنییٹ نہ ہو تو ہوٹل والوں نے پوچھا کہ ‘آپ شادی کرکے آئے ہیں’ جس پر میں نے جواب دیا ‘جی نہیں میں ٹویٹ کرکے آیا ہوں.
The post مودی مخالف ٹویٹ ،کپل شرما کو شراب پی کر سچ بولنا کتنا مہنگا ثابت ہوا؟ appeared first on Daily Jasarat News.
