ترکی سے 54 ممالک کو 363.3 ملین ڈالر کا ٹماٹر برآمد کیا گیا ہے۔
جنوب مشرقی اناطولین ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں ترکی سے ٹماٹر کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد بڑھ کر 363 ملین 290 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔
ترکی نے گزشتہ سال 68 لاکھ 14 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ ٹماٹر روس کے برآمد کیے اس کے بعد رومانیہ کو 58 لاکھ 337 ہزار ڈالر کےٹماٹر برآمد کیے ،بلغاریہ وہ ملک تھا جس کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ جب کہ ترکی نے 2020 میں بلغاریہ کو 28 ملین 824 ہزار ڈالر کے ٹماٹر برآمد کیے، گزشتہ سال یہ تعداد 42 فیصد اضافے کے ساتھ 40 ملین 962 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔
