ترکی کی آٹوموبائل مارکیٹ میں الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں کا حصہ بڑھ رہا ہے۔
آٹو موٹبائل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن (او ڈی ڈی) کے مطابق ترکی کی آٹو موبائل مارکیٹ میں گزشتہ سال ہائبرڈ کاروں کی فروخت 49 ہزار 493 تک پہنچ گئی جبکہ الیکٹرک کاروں کی فروخت 2 ہزار 846 ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ سال ترکی میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں 237.2 فیصد اور ہائبرڈ کاروں کی فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 105.1 فیصد اضافہ ہوا۔
کل فروخت میں الیکٹرک کاروں کا حصہ 0.1 فیصد سے بڑھ کر 0.5 فیصد اور ہائبرڈ کاروں کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 8.8 فیصد ہو گیا۔
توقع ہے کہ ترکی کی آٹوموبائل مارکیٹ میں "گرین کاروں” کا حصہ مستقبل میں دنیا میں ہونے والی پیشرفت کے ساتھ اعلیٰ سطح تک پہنچ جائے گا۔
