ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل ایتھوپیا کے وزیر خارجہ دیمیکے مکنون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ترکی وزارت خارجہ حکام سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقے کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ باغی ٹیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ TLPF کے حکومت کے خلاف بغاوت شروع کروانے کے بعد 2020 کے اواخر میں ایتھوپیا میں خانہ جنگی شروع ہو گئی تھی۔
فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور سینکڑوں اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
باغیوں کے دارالحکومت آڈیس آبابا کے قریب پہنچنے پر ایتھوپیا فورسز نے دسمبر 2021 میں فضائی آپریشن شروع کروا دیا جس کے نتیجے میں TPLF پس قدمی پر مجبور ہو گئی تھی۔
دوسری طرف ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی اور انگولا کے وزیر خارجہ تیتے انتونیو کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقات کی۔
