English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں کوئٹہ کی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت مزید کم ہوگیا

القمر

 کراچی: شہر میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑیں، ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو دن بھر بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلتی رہیں تاہم مطلع صاف ہونے اور دھوپ کے سبب موسم متوازن رہا۔ شام کے وقت ہواؤں کے سبب سردی کی شدت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، ہفتے کو کم سے کم پارہ 11 اور زیادہ سے زیادہ 22.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت دھند چھانے کے باعث حدنگاہ 2 کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران مطلع دن میں صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے، اس دوران کم سے کم پارہ 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، 3 روز کے دوران بیشتر وقت شمالی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے