English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مری میں قیامت ٹوٹ پڑی، وزیراعلی پنجاب پارٹی تنظیم سازی میں مصروف

القمر

 لاہور: مری میں قیامت ٹوٹ پڑی مگر وزیراعلی پنجاب پارٹی تنظیم سازی میں مصروف رہے۔

ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلی میں تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی عثمان بزدار تقریبا اڑھائی گھنٹے مصروف رہے۔

اجلاس میں سانحہ مری کی بجائے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی ہوتی رہی۔ گورنر، وزیر اعلی اور وفاقی وزراء سمیت دیگر رہنما پارٹی تنظیم سازی کرتے رہے۔

مشاورت میں گورنر چوہدری محمدسرور، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر شفقت محمود، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری شریک ہوئے۔

اجلاس میں سانحہ مری پر تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ سانحہ مری کی بجائے ناراض کارکنوں کو منانے پر بات ہوتی رہی۔ بزدار سرکار پنجاب کی تنظیم سازی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ میں مصروف رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے