میانمار کی ایک خصوصی عدالت نے نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو مزید چار سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
خبر کے مطابق،76 سالہ سوچی کو غیر قانونی طور پر واکی ٹاکیز درآمد کرنے اور کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آغاز میں بھی سوچی کو ایک دوسرے مقدمے میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سوچی کو فروری 2021 میں بغاوت کے بعد معزول کر دیا گیا تھا جبکہ انہیں مزید کئی مقدمات کا سامنا ہے۔
حکمران فوج ان پر بدعنوانی کے الزامات بھی لگاتی ہے۔
