English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: پہلی فتحِ انونو کی 101 ویں سالانہ یاد، صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پہلی فتحِ انونو کی 101 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے ٹویٹر سے پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "پہلی فتحِ انونو نے ہماری ملت کے فتح پر ایمان کو تازہ کر دیا۔ میں، غازی مصطفیٰ کمال سمیت جدوجہد نجات کے تمام دلیروں کو احترام اور جذبہ احسان و شکر گزاری کے ساتھ یاد کررہا ہوں”۔

واضح رہے کہ 6 جنوری کو ترک فوج نے دو محاذوں سے یونانیوں کے حملے کو روک دیا۔ جنگ 3 دن تک جاری رہی اور اس دوران عصمت پاشا کی زیرِ کمانڈ ترک فوج نے یونانیوں کی صفیں اُلٹ دیں۔ 

یہ پہلی جنگِ انونو 10 جنوری کو اور ترکوں کی فتح کے ساتھ ختم ہوئی۔ یونانی فوج دونوں محاذوں، یعنی شمال میں انونو اور جنوب سے آفیون، سے پس قدمی کر گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے