English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کا امریکہ سے اظہار تعزیت

القمر

ترکی نے امریکہ کے شہر نیویارک میں آتشزدگی کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  نیو یارک سٹی، امریکہ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے  اور زخمی ہونے پر گہرا دکھ پہنچا ہے جس پر حکومتِ ترکی  نے امریکہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

امریکا کے شہر نیویارک کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اسپتال لے جانے والے 13 افراد کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے