English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمسایہ ممالک نے مالی پر سخت پابندیاں لگا دیں

القمر

مغربی افریقی ملک مالی کی ہمسایہ ریاستوں نے اس ملک کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں، مالی کی فوجی حکومت نے فروری میں طے شدہ انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

گھانا کے دارالحکومت میں افریقی اقتصادی اتحاد ایکوواس نے تجارتی پابندیوں کے ساتھ ساتھ مالی سے ملحق تمام سرحدیں بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ بماکو حکومت کی امداد میں کمی اور مغربی افریقی ممالک کے مرکزی بینک میں مالی کے اثاثوں کو منجمد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب بماکو میں حکام نے کہا ہے کہ ملک میں سلامتی کی خراب صورتحال کے باعث وہ مزید چار سال تک انتخابات نہیں کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے