English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کوپارٹی کاتنظیمی ڈھانچہ مضبوط بنانےکیلئےاقدامات کرنیکی ہدایت

القمر

وزیراعظم عمران خان نے آج(پیر) اسلام آباد میں منصوبہ بندی کے وزیراسد عمر سے ملاقات میں ، جو پارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے پارٹی کارکنوں کو فعال کریں۔

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک، پنجاب میں تحریک انصاف کے صدر اور وزیرتعلیم شفقت محمود، جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے صدر اور صنعتوں اورپیداوار کے وزیر خسرو بختیار، سندھ میں تحریک انصاف کے صدر اور بحری امور کے وزیر علی حیدر زیدی، بلوچستان میں تحریک انصاف کے صدر اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اور پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے