انسان کی قربانی یا قتل کی واردات؟ بھارتی ریاست تلنگانہ میں بت کے قدموں سے انسانی سر برآمد ہونے پر ہنگامہ مچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع نالگونڈا کے ایک گاؤں میں مہا کالی کے مندر میں بت کے پیروں میں پڑا ہوا انسانی سر برآمد ہوا ہے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقتول کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے جب کہ باقی جسم کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔ مقتول کی عمر 30 سے 35 سال بتائی جا رہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ انسانی قربانی کا واقعہ ہے تاہم پولیس کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
The post انسان کی قربانی؟بھارت میں بت کے قدموں سے انسانی سر ملنے پر ہنگامہ مچ گیا‘خوف و ہراس پھیل گیا appeared first on Daily Jasarat News.
