ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آن لائن سماعت کے دوران اسٹریمنگ ہیک

آسٹریلیا میں سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ویزا معطلی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم عدالت نے انہیں ریلیف دیا مگر آن لائن سماعت کے دوران اسٹریمنگ ہیک کرکے موسیقی اور فحش تصاویر دکھائی گئیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عدالت نے سماعت آن لائن کی اور ججوں نے اپنے چیمبرز سے حکومت اور جوکووچ کے وکلا کے دلائل سنے۔

سماعت شروع ہونے سے چند لمحے قبل ہی جب صحافیوں نے عدالت کی جانب سے فراہم کی گئی مائیکروسوفٹ ٹیمز کے لنک پر کلک کیا اور وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ عدالت نے لنک تبدیل کیا ہے لیکن وہ سماعت کا انتظار کر رہے تھے عین اسی موقع پر انہیں فحش تصاویر دکھائی گئیں۔

نیوز کورپس کے ڈیجیٹل اسپورٹس ہیڈ ایملی بینامار کو ہیکرز نے اسکرین پر ایسی نامناسب چیزیں دکھائیں جو آسٹریلیا کی عدالت کے لیے ایک بڑا ڈراما بن گیا۔

ایملی بینامار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘پورن: جوکووچ کے سارے ڈرامے میں جس ایک چیز کی کمی تھی’۔

آسٹریلوی صحافی سارا ڈینکرٹ نے اس کو افراتفری اور مذاق قرار دے دیا۔

منبع: ڈان نیوز

The post ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آن لائن سماعت کے دوران اسٹریمنگ ہیک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں