English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلوی کمنٹیٹر حارث رؤف کے جشن کے دیوانے ہو گئے

القمر

آسٹریلوی کمنٹیٹر حارث رؤف کے جشن کے دیوانے ہو گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش میں حارث رئوف پرتھ اسکارچرز کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن کے لیے کرونا سے حفاظت کی علامت بنا کر ماسک لے آئے۔

میلبرن اسٹارز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران حارث رؤف نے پرتھ اسکارچرز کے پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کا جشن مناتے ہوئے پہلے سینیٹائزر لگانے کے انداز سے ہاتھ صاف کیے پھر جیب سے ماسک نکال کر لگایا۔

کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد حارث روؤف کے جشن کے اس نئے انداز کو کمنٹیٹرز کی جانب سے خوف سراہا گیا۔ کمنٹیٹرز نے حارث کے اس پیغام بھرے جشن پر کہا کہ ‘سٹے سیف اینڈ گٹ دا وکٹ’ یعنی محفوظ رہیں اور وکٹیں لیتے رہیں۔

میلبرن اسٹارز نے ان کے اس جشن کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل حارث رئوف نے بگ بیش لیگ میں بائونڈری پر ناقابلِ یقین کیچ بھی پکڑ اتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے