ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی پارلیمانی صدر ڈیوڈ ساسولی انتقال کر گئے

یورپی یونین پارلیمانی صدر ڈیوڈ ساسولی پینسٹھ سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

وہ چھبیس دسمبر سے امیون سسٹم میں خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل تھے۔

ساسولی 2019 سے یورپی یونین پارلیمان کی صدارت کر رہے تھے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرزولا فان ڈیئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیوڈ ساسولی بہترین صحافی اور یورپی یونین کے انتہائی قابل صدر تھے۔

یورپی پارلیمان یورپی یونین کے ساڑھے چار سو ملین شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے لہذا اسے یورپی جمہوریت کا دل بھی کہا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں