English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک امین بھی کورونا کا شکار ہوگئے

القمر

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد تمام مصروفیات ترک کرکے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
معاون خصوصی کی کل بلدیہ حضرو میں منعقد ہونے والی کھلی کچہری بھی منسوخ کردی گئی۔
معاون خصوصی کا جیسے ہی کرونا ٹیسٹ منفی آئے گا وہ عوامی خدمات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیں گے۔ ضلع اٹک میں کھلی کچہریوں کا نیا شیڈول ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جاری کر دیا جائے گا، ترجمان نے عوام ملک امین اسلم کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے