English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین کے ساتھ سیاسی پیش رفت کا فی الوقت امکان نہیں ہے: نفتالی بینیٹ

القمر

 اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی سیاسی پیش رفت کا فی الوقت امکان نہیں ہے ۔

 یدی ہوت آخراتون اخبار کےمطابق، بینیٹ نے اسرائیلی پارلیمان کے کمیشن  برائے سلامتی وخارجہ امور کی نشست سے خطاب کیا ۔

بینیٹ  نے اپنے خطاب میں لبنان یا غزہ کے خلاف عسکری پیش قدمی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا مگر اس کے بارے میں کوئی وجہ نہیں بتائی۔

گزشتہ ماہ تل ابیب کے قریب فلسطینی صدر محمود عباس  سے ملاقات سے متعلق  اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ  فلسطین کے ساتھ اس وقت کسی قسم کی سیاسی پیش رفت کا امکان موجود نہیں ہے۔

بینیٹ نے کہا کہ  اسرائیلی مفادات کے تناظر میں ہم  مغربی کنارے اور غزہ میں استحکام سمیت حماس کی دفاعی قوت کو روکنے کی کوشش کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے