English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان، احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 63 تک جا پہنچی

القمر

سوڈان میں سول  انتظامیہ کے مطالبے پر منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں  سیکورٹی قوتوں کی مداخلت سے ہلاکتوں کی تعداد 63 تک جا پہنچی ہے۔

سوڈان مرکزی   معالجین  کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے   احتجاجی مظاہروں میں  سر پر گیس کے کیپسول لگنے سے   برین ہیمرج ہونے والا ایک سولا سالہ  لڑکا  بھی موت کے منہ میں چلا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق 25 اکتوبر سے ابتک  جاری  مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 63 تک  جا پہنچی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے