میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئیل لوپز اوبراڈور کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔
اوبراڈور نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کووِڈ۔19 میں مبتلا ہو گیا ہوں۔ اگرچہ علامات معمولی ہیں لیکن میں قرنطینہ میں رہوں گا اور صحتیاب ہونے تک صرف دفتری امور سرانجام دوں گا”۔
اوبراڈور نے کہا ہے کہ ان کے قرنطینہ دنوں کے دوران یومیہ پریس اجلاسوں اور دیگر سرگرمیوں میں وزیر داخلہ ایڈن آگسٹو لوپز ہرنانڈز ان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر اوبراڈور گذشتہ سال بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
