English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی وزیر خارجہ کی ایران جوہری معاہدے سے متعلق چینی ہم منصب سے ملاقات

القمر

بیجنگ: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے چین میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں ایران جوہری معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اہم سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے شہر ووشی پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر خارجہ وانگ ایی نے کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علیحدہ ملاقات بھی کی جس میں ایران کے جوہری معاہدے سمیت اقتصادی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اقتصادی امور بشمول کنگڈم وژن 2030 اور چین سعودی مشترکہ کمیٹی پر بھی گفتگو ہوئی۔

سعودی اور چینی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجراف نے چینی حکام کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ اٹلانٹک کونسل کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں چین اور سعودی تجارت کی مالیت 73 ارب ڈالر تھی جس میں اضافے کے لیے دونوں ممالک مزید معاہدے کر رہے ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post سعودی وزیر خارجہ کی ایران جوہری معاہدے سے متعلق چینی ہم منصب سے ملاقات appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے