English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قازقستان:روسی اتحادی فوج کے انخلا کا عمل 10 دن سے پہلے مکمل ہوجائے گا، قاسم جومارت

القمر

نورسلطان: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا ہے کہ ملک میں اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد روسی اتحادی فوج کا انخلا دو دن بعد شروع ہوجائے گا۔

قازقستان کو اپنی 30 سالہ آزادی کی تاریخ میں اب تک کی بدترین عوامی سطح پر بدامنی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے صدر کی جانب سے کی گئی اپیل پر روسی اتحادی فوج CSTO تعینات کی گئی تھی۔ سی ایس ٹی او 6 سابق سویت ریاستوں کا فوجی اتحاد ہے۔

فیول کی قیمتوں میں اضافے پر ملک بھر میں پرتشدد احتجاج بھوٹ پڑے تھے جس میں اب تک درجنوں شہری اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک کے پرانے دارالحکومت الماتی میں سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش اور ائیرپورٹ پر قبضہ بھی کیا گیا تھا۔

انہی حالات پر قابو پانے کیلئے قاسم جومارت نے روسی اتحادی فوج سے مدد کا مطالبہ کیا تھا۔ صدر کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے پیچھے خارجی ذرائع سے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حالات پر قابو نہیں پایا جاتا تو الماتی ہاتھ سے جانے کا خدشہ تھا اور ملکی حالات اور بدتر ہوجاتے۔

قاسم جومارت نے کہا کہ فوج کے انخلاء کا عمل 10 دن سے پہلے پہلے مکمل ہوجائے گا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post قازقستان:روسی اتحادی فوج کے انخلا کا عمل 10 دن سے پہلے مکمل ہوجائے گا، قاسم جومارت appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے