English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان

القمر

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں 246ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کے دوران ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے سیکیورٹی کی صورتحال بالخصوص بارڈر منیجمنٹ اور اندورنی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مقررہ اہداف کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئیں مشقوں کی مسلسل ضرورت پر زور دیا۔

کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا کو آپریشن ’ردالفساد‘ کی صورتحال اور کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مری میں برفباری اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے امدادی کاموں میں مصروف دستوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے