English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

القمر

 راولپنڈی: تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی محلے میں ایک گھر میں کھیلنے گئی جہاں ملزم ظہیر نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔

رانا ویاب ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے