ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پیر سے سردی کی شدت کم ہونے کا امکان

 کراچی: محکمہ موسمیات نےشہر قائد میں  پیر سے سردی کی شدت کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے بتایا کہ 17 جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث شہر میں ٹھنڈی ہوائیں تھمنے کا امکان ہے، جس سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور سردی کی شدت میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں: مری سمیت بالائی علاقوں میں آئندہ ہفتہ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

چیف میٹرو لوجسٹ کا کہنا تھا کہ پیر سے جمعرات تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ کراچی میں برسات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.3 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24.5ریکارڈ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں