ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واٹس ایپ نے نیا فیچر میسج ری ایکشن متعارف کرادیا

سان فرانسسكو: پیغام رسانی کی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کے میسج ری ایکشن فیچر کا طریقۂ استعمال سامنے آگیا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا (فیس بک) کی زیرملکیت موبائل اپیلیکیشن نے میسج ری ایکشن فیچر پر اگست میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس فیچر کو آئی او ایس صارفین کے لیے آزمائشی طور پر پیش کردیا گیا ہے۔

فیچر کے استعمال کا طریقہ

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس صارفین کو میسج سیٹنگز میں جاکر نوٹی فکیشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد اُن کے سامنے میسج ری ایکشن فیچر کا آپشن سامنے آجائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی جلد اس فیچر کو پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک پوسٹ، میسنجر، انسٹاگرام میں پہلے سے کسی بھی پیغام پر ردعمل دینے کی سہولت دستیاب ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں