English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوواک یوکوویچ کی ملک بدری کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی

القمر

آسٹریلیا کی ایک وفاقی عدالت کے تین ججوں نے ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک یوکووچ کی ان کی ممکنہ ملک بدری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

اس طرح جوکووچ کے لیے امسال آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلنا اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنا اب ممکن نہیں رہا۔

تینوں ججوں نے متفقہ طور پر آج اپنا وہی فیصلہ برقرار رکھا، جو انہوں نے گزشتہ جمعے کے روز سنایا تھا۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے چونتیس سالہ جوکووچ نے آج تک کووڈ انیس کے خلاف اپنی ویکسینیشن نہیں کرائی۔ ان کے آسٹریلین امیگریشن کی طرف سے ہوائی اڈے پر ہی روک لیے جانے کی وجہ بھی یہی تھی اور اسی لیے ان کا ویزا بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے