English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان: افغانستان میں قیمتی جانوں کا تحفظ اشد ضروری ہے

القمر

وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

 افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیمتی جانوں کا تحفظ اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے امکانات تلاش کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں  کہ افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت ، میڈیکل، آئی ٹی، فنانس اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں میں تعاون فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے