English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیٹی: سابق صدر موئس کے قتل میں ملوث سابق سینیٹر گرفتار

القمر

 ہیٹی میں سات جولائی کو صدر یو وینیل موئس کے قتل میں ملوث ملک کے سابق سینیٹر جان جوئیل جوزف  کو جمیکا میں گرفتار کرلیا گیا ۔

 جمیکن پولیس نے جوئیل جوزف  کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

 ہیٹی پولیس کے سربراہ لیوں  چارلس نے بتایا کہ جوزف نے اس سازش میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جس نے اس قتل میں ملوث افراد کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور قتل کی منصوبہ سازی میں بھی شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ موئس  سات جولائی کو دارلاحکومت پورٹ او پرنس میں واقع  اپنی رہائش گاہ پر ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ مارٹین موئس زخمی ہو گئ تھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے