English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی اور دیگر ممالک میں کورونا ویکسین کے خلاف مظاہرے

القمر

جرمنی کے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے گزشتہ  شام کورونا ویکسینیشن سے متعلق ضابطوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

ایسے مظاہرے جرمنی کے علاوہ فرانس، اٹلی، آسٹریا اور دیگر یورپی ممالک میں بھی کیے گئے۔

جرمن چانسلر اولاف شولس نے حال ہی میں تجویز پیش کی تھی کہ ملک میں تمام بالغ افراد کے لیے کورونا کے خلاف ویکسینیشن لازمی ہونا چاہیے۔

جرمن حکومت چاہتی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ملک کی اسی فیصد تک آبادی کی ویکسینیشن ہو جائے۔

گزشتہ روز ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا ریکارڈ دیکھنے میں آیا۔

 چوبیس گھنٹوں کے دوران جرمنی میں کورونا وائرس کی ساڑھے باون ہزار سے زائد  نئے واقعات ز اور سینتالیس اموات ریکارڈ کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے