English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی

القمر

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی ہوگئے۔

حکومتی میڈیا اور ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر کے مطابق خودکش دھماکا حکومتی ترجمان کے گھر کے سامنے کیا گیا۔

دھماکے میں زخمی حکومتی ترجمان محمد ابراہیم موالیمو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا،  مذکورہ بالا فوٹو گرافر کے مطابق دھماکے کی جگہ پر انسانی اعضا پڑے ہوئے تھے۔

صومالی حکومت کے میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا موگادیشو کے ایک روڈ جنکشن پر ایک خودکش بمبار نے کیا اور کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی فوری طور پر یہ پتہ چل سکا ہے کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔

منبع: جنگ نیوز

The post صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے