کینیڈیئن حکومت نے روس کے جارحانہ رویئے کے تناظر میں اپنے شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔
کینیڈیئن حکومت نے یوکرین سے متعلق سفری سیاحت کے لیے اپنی عوام سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت یوکرین کا سفر نہ کریں۔
بتایا گیا ہے کہ روس کے جارحانہ رویئے کی پالیسی اورفوجی نقل و حرکت اس فیصلے کی وجہ ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں اپنے شہریوں کو روس سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر یوکرین کا سفر کرنے سے منع کیا تھا۔
