English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیکساس کےسینیگاگ کا واقعہ دہشتگردی ہے: جو بائیڈن

القمر

امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنانے کے واقعے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

خبر کے مطابق، انہوں نے چھوٹے سے قصبے کَولی وِل کی پولیس کی تعریف کی، جنہوں نے تمام مغویوں کو بغیر کسی نقصان کے رہا کروایا۔

واضح رہے کہ اس واقعے میں ملزم کی شناخت  چوالیس سالہ برطانوی شہری ملک   فیصل اکرم کے طور پر کی گئی ہے جو کہ گزشتہ روز کی کارروائی میں  مارا گیا تھا۔

سرکاری طور پر اس کارروائی کے محرکات نہیں بتائے گئے لیکن امریکی میڈیا  کا کہنا ہے کہ  ملزم پاکستانی سائنسدان عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتا تھا جو دہشت گردی کے الزامات میں ٹیکساس کی ایک جیل میں قید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے