English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی: وزیر داخلہ شیخ رشید

القمر

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اپنی پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر کام جاری رکھے گی۔

اتوارکو راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹا جبکہ وزیراعظم عمران خان مدبرانہ فیصلوں کے ذریعے قومی معیشت کے استحکام اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

معیشت کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ضمنی مالیاتی بل 22-2021ء کی منظوری حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی بڑی کامیابی ہے۔

حزب اختلاف کی طرف سے اعلان کئے گئے احتجاجی مارچ کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ایسے کسی مارچ سے خوفزدہ نہیں ہے۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام اگلے دو سے تین ماہ میں مثبت پیش رفت دیکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے