English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی تیسری پوزیشن

القمر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پوائنٹس ٹیبل میں سری لنکا 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جس نے 2021 سے 16 جنوری 2022 تک دو میچز اپنے نام کیے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جس نے چار میچز میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ برابر ہوا۔

اسی طرح پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی تیسری پوزیشن رہی، جس نے تین ٹیسٹ میچز میں سے دو میں فتح حاصل کی جبکہ قومی ٹیم کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلادیش ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور انگلینڈ کی ٹیم نویں نمبر پر رہی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے