ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل مارماریس میں یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے کھُلے پانیوں میں دھکیلے گئے، عورتوں اور بچوں سمیت، 25 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سرچے بندرگاہ کے کھُلے سمندر میں پیٹرولنگ کرتی جنوبی ایجئین ساحلی سکیورٹی مارماریس گروپ کمانڈ ٹیموں کو سمندر میں ربڑ کی کشتی میں سوار افراد کی اطلاع موصول ہوئی۔
ٹیموں نے ، یونان کی سرحد سے 150 میٹر کے فاصلے پر ہچکولے کھاتی کشتی میں سوار، 25 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا کر ساحلی سکیورٹی مارماریس گروپ کمانڈر آفس میں پہنچا دیا۔
شام اور برما کے شہری 25 غیر قانونی نقل مکانوں کو ضروری کاروائی کے بعد مُولا ضلعی ڈائریکٹریٹ برائے مہاجرین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
