English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد پولیس پر حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھی، وزیر داخلہ

القمر

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ رات پولیس پر حملہ لوٹ مار یا ڈکیتی نہیں بلکہ دہشت گردی کی کارروائی تھی۔

وزیر داخلہ پیر کی شب فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل منور کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ منور ڈیوٹی پر تھا جب دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کر دی، یہ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں تھا، ہمیں ایک طرح کا اشارہ ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال کا پہلا واقعہ ہے اور ہمیں بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار نے اپنی قربانی سے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی سول آرمڈ فورسز انتہائی چوکس ہیں اور ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرتی ہیں۔

واقعے میں ملوث مجرمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں افراد دہشت گرد تھے اور جوابی کارروائی میں مارے گئے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا تبادلہ کراچی کمپنی پولیس کی حدود سیکٹر جی ایٹ میں ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں3 دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے اور انہوں نے جیلانی چوک پر چوکی قائم کر رکھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو معمول کی چیکنگ کے لیے روکنے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

چاروں اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، گولی لگنے سے تمام اہلکار زخمی ہوئے۔

دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل کو مردہ قرار دیا گیا۔

اسلام آباد میں 7 جنوری کے بعد سے اب تک پولیس اہلکاروں پر تشدد کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔

وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔

منبع: ڈان نیوز

The post اسلام آباد پولیس پر حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھی، وزیر داخلہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے