English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو زخمی کردیا

القمر

 کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ماں بیٹے کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں 20 سالہ مزمل اپنی والدہ نورالصباح کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے انہیں دن دھاڑے یرغمال بنا کر نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لیے تاہم مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ماں بیٹے کو گولی مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ماں بیٹا لیاقت آباد صرافہ بازار سے طلائی زیورات خرید کر گھر جا رہے تھے، ملزمان ان سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، ملزمان کی تعداد 2 تھی اور وہ پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے