وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ رات پولیس پر حملہ لوٹ مار یا ڈکیتی نہیں بلکہ دہشت گردی کی کارروائی تھی۔
وزیر داخلہ پیر کی شب فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل منور کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ منور ڈیوٹی پر تھا جب دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کر دی، یہ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں تھا، ہمیں ایک طرح کا اشارہ ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات ہونے لگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال کا پہلا واقعہ ہے اور ہمیں بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار نے اپنی قربانی سے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی سول آرمڈ فورسز انتہائی چوکس ہیں اور ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرتی ہیں۔
18 جنوری
اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو۔کل کراچی کمپنی کے پاس دہشتگردی کا واقع ہوا
ہیڈ کانسٹیبل منور ڈیوٹی پر موجود تھے فائرنگ سے شہید ہوئے
یہ چوری یا ڈکیتی کا واقع نہیں ہے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے@ICT_Police @GovtofPakistan pic.twitter.com/VnxqBOD9VP
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 18, 2022
