وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں شریف ڈھیل اور ڈیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے۔ مسلم لیگ (ن) سے شریفوں کو نکالنے کی نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے۔
یہ بڑا دعویٰ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سب سے کہہ رہی ہے کہ بات بن گئی ہے لیکن ہمارے انکشافات سے ان کی چیخ و پکار شروع ہوگئی ہے اور حزب اختلاف کی کاوشیں اپنے ہی دام میں صیاد آ گیا کے مصداق ہیں۔
شہباز گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ن لیگ سب کو فون کر کے کہہ رہی ہے کہ ڈیل ہوگئی ہے لیکن جب ہم نے ن لیگ سے سوال کیا تو وہ صفائیاں دے رہے ہیں۔
نون لیگ میں جو یہ چار لوگ ہیں ان کی بھی آڈیو بہت جلد آنے والی ہے کہ یہ شریف خاندان پکڑا جا چکا ہے آؤ پارٹی کی قیادت سنبھالیں، شریفاں نوں چھڈو سانوں وی چانس دو۔ @SHABAZGIL pic.twitter.com/e290LN7ICy
— Muhammad Faizan Yasin (@faizanMFY) January 18, 2022
شریف فیملی نے ڈیل کے لئے بیرون ملک سے بھی کالیں کروائیں لیکن عمران خان نے ڈیل کا ویل پنکچر کر دیا۔ شریفوں کی ڈاکٹرائن اقتدار میں آنا، مال بنانا، ڈیل کرنا اور بھاگ جانا ہے۔
شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی کچھ لوگوں کو صحت کارڈز دیے ہیں۔ لاہور کے دو ہسپتالوں میں مبینہ طور پر تین ارب روپے کا گھپلا کیا گیا تھا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ہر صحافی سے ڈیل کی بات کی اور ڈیل کے بعد سارے منظر عام سے غائب ہو گئے۔ پہلے ڈیل سے انکار کرتے رہے پھر کہا 10 کے بجائے 5 سال کی ڈیل ہے۔ مقصود چپڑاسی شریف فیملی کا 9 ہزار روپے پر ملازم ہے تو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 3700 کروڑ روپے کس نے ڈالے ؟ ایک نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے جس میں ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی بات ہے۔
ہمارے انکشافات سے نون لیگ کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں۔ ان لوگوں نے ملازمین کے اکاؤنٹس کے زریعے 16 ارب کی کرپشن کی۔ مقصود چپٹراسی کے اکاونٹس میں 3700کروڑ روپے کس نے ڈالے؟ آج پوری نون لیگ کو پتہ چل گیا ہے کہ اب انہوں نے نہیں بچنا۔ @SHABAZGIL pic.twitter.com/W2R9yxpCuD
— PTI (@PTIofficial) January 18, 2022
معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ میں پانچواں شخص بھی چار کے ٹولے میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ پکڑے جانے پر ان کی کوشش ہے کہ مسلم لیگ ن پر قبضہ کر لیا جائے۔
شہباز گل نے کہا کہ میرا لیگی لیڈران سے سوال ہے وہ اپنی جماعت کو کیوں ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں؟ پہلی ڈیل شریف فیملی نے ضیاءالحق اور دوسری جونیجو کے ساتھ کی تھی۔ نواز شریف نے پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کی اور پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ ہر وقت ہر کسی سے ہر شے مانگنا شریف فیملی کی ڈاکٹرائن ہے۔
