ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں دہشت گردی کےحملے میں ایک شخص ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد کی جانب سے سیکیورٹی پوائنٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئےہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے کراچی کمپنی کے علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے سیکیورٹی چوکی پر فائرنگ کردی۔

اس کے بعد ہونے والی جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

دونوں حملہ آور لڑائی میں مارے گئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ دارالحکومت میں دہشت گردی سے متعلق واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید  نے کہا کہ  اسلام آباد پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز چوکس ہیں۔

ابھی تک کسی نے  اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں