مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد کی پینٹنگ والے ٹرک کی تصویر ٹویٹ کی تھی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جانے لگا تھا کہ یہ ٹرک چوری کا ہے۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لو! چوراں دا ٹبر۔ اظہر مشوانی نے ساتھ ہی وہیکل ویری فیکیشن کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

تاہم اب مسلم لیگ ن کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی فوٹو والا ٹرک چوری کا نہیں بلکہ رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لیگی قائد کی تصاویر والے کئی ٹرک اس وقت پاکستان کی سڑکوں پر موجود ہیں۔
ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ لیگی قائد میاں نواز شریف کی فوٹو والے ٹرک کی رجسٹریشن کے تمام ڈاکیومنٹس موجود ہیں۔ یہ ٹرک گلگت بلتستان کے علاقے نگر سے رجسٹرڈ کرایا گیا تھا۔ یہ واحد نہیں بلکہ ایسے لاکھوں پاکستانی شہری موجود ہیں جو نواز شریف سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کس کس پر ایسے جھوٹے الزامات لگائیں گے؟
کبھی کوئی سچ بھی بولا ہے تاریک انصاف والوں نے۔ شرم نہیں آتی انہیں@ZeshanMalick https://t.co/8yCfZfKe78
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 18, 2022
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے گذشتہ دنوں اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا تھا۔
مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ایک ٹرک آرٹ میں نواز شریف زندہ باد کے ساتھ سرائیکی گانے’پِچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ لکھا دکھائی دے رہا ہے۔
جھوٹوں پر خدا کی لعنت ۔۔۔
یہ ٹرک گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں رجسٹرڈ ہے ان جھوٹوں کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں کارکردگی بھی صفر ہے اسی لئے جھوٹ پر ہی سہارے لیتے ہیں اور پھر جھوٹ پکڑے جانے پر خوب زلیل ہوتے ہیں ۔۔۔
مطمئن ۔۔۔ https://t.co/nB8ORrwMx0 pic.twitter.com/5cQsklXbc0
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) January 18, 2022
مریم نواز نے سرائیکی کے مشہور گانے کی یہ لائن ہی اپنے ٹوئٹ میں تحریر کی جس کا مطلب ہے ’واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔‘
یہ پروپیگنڈہ یہاں سے شروع کیا گیا تھا اور اب ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ہے ۔۔۔
ان بیچاروں کی بھی کیا زندگی ہے ان کا ہر جھوٹ پکڑا جاتا ہے لیکن اپنے لیڈر کی طرح پھر بھی جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہتے ہیں ۔۔۔ pic.twitter.com/Os4tmVUvFi
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) January 18, 2022
طاہر نیر کی آواز میں گایا گیا یہ گانا آج کل تیزی سے مشہور ہورہا ہے، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر والد سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور پاکستان میں لیگی کارکنان کی جانب سے محبتوں کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔
پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی 😍 pic.twitter.com/jxivDUoFBU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 16, 2022
