ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اومیکرون کو ہلکی بیماری سے تعبیر کرنا فاش غلطی ہو گی، عالمی ادارہ صحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس اڈہانوم گیبریئسس نے کہا کہ گزشتہ ہفتے دنیا میں 18 ملین سے زیادہ کیسز دیکھے گئے جس کی وجہ کورونا وائرس  کے اومیکرون قسم ہے۔

جنیوا میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، گیبریئس نے کہا کہ اومیکرون کو پچھلی اقسام کے مقابلے میں کم مہلک ہونے کے جواز میں  "ہلکی بیماری” کے طور پر بیان کرنا گمراہ کن ہے۔

"حقیقت یہ ہے کہ اومیکرون کے مریض بھی  اسپتال میں داخل کیے جا رہے ہیں   اور اس کی وجہ سے موت بھی واقع ہوئی ہے۔

اس گزشتہ ہفتے میں دنیا بھر میں 18 ملین نئے کوویڈ 19 کیسز کا تعین ہونے کا ذکر کرنے والے  گیبریئس نے کہا،”مرنے والوں کی تعداد کے اعداد و شمار ابھی تک مستحکم ہیں، لیکن ہمیں Omicron کے اثرات کے بارے میں شدید تحفظات ہیں، جو صحت کے کارکنوں اور صحت کے نظام کی صلاحیت کومشکلات سے دو چار کر رہے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں