English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کا عمر رسیدہ ترین شخص چل بسا

القمر

دنیا کا عمر رسیدہ ترین شخص ساترنینو ڈی لا فوئرتے 113 ویں سالگرہ سے چند دن قبل وفات پا گیا ہے۔

ہسپانوی خبر رساں ایجنسی EFE کی خبر کے مطابق ساترنینو ڈی لا فوئرتے کل اپنی رہائش گاہ پر وفات پا گئے۔ 12 فروری کو ان کی 113 ویں سالگرہ تھی۔

خبر کے مطابق ڈی لا فوئرتے کو 10 ستمبر  کو، 112 سال 211 روزہ عمر کے ساتھ بحیثیت عمر رسیدہ ترین شخص، گینز بُک آف ورلڈ ریکاڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈی لا فوئرتے، اسپین میں 13 ویں شاہ الفونسو(1886-1941) کے دورِ حکومت میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1918 میں اسپین فلو، 1923 میں پریمو ڈی ریویرا ڈکٹیٹر شپ، ہسپانوی جمہوریہ دوئم (1931-1939)، خانہ جنگی (1936-1939) اور ڈکٹیٹر فرانکو (1939-1975) کے ادوار دیکھے۔ وہ لیون میں کووِڈ۔19 ویکسین لگوانے والے پہلے شخص تھے۔

ساترنینو ڈی لا فوئرتے کے 8 بچے، 14 پوتے اور 22 پڑ پوتے ہیں۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے