وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہ ہے کہ سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ پیش کردی ہے، جس کی روشنی میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) مری سمیت 15افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاگیاہے۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کوئی ذی ہوش شخص ایسا نہیں ہے کہ جس نے سانحے کی شدت کو محسوس نہ کیا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے، اس کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی نے بڑی عرق ریزی سے سانحے کی رپورٹ مرتب کی اور پس پردہ حقائق کا جائزہ لیا، انکوائری رپورٹ کے مطابق غفلت اور کوتاہی کی نشان دہی کی گئی اور متعلقہ حکام اپنے فرائض کا ادراک کرنے سے قاصر رہے۔
وزیر اعلی پنجاب @UsmanAKBuzdar کی مری سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس pic.twitter.com/wuByWRm64t
— CM Punjab Updates (@CMPunjabPK) January 19, 2022
