English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم ماسکو سے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر

القمر

ایران اپنے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے جاری سخت مذاکراتی عمل میں روس کی مدد چاہتا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات کے دوران  ایرانی صدر نے کہا کہ تہران ماسکو کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات میں مزید بہتری لانا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون جاری رہے گا۔

کریملن نے بتایا ہے کہ دونوں صدور کے مابین ہونے والی اس ملاقات کا موضوع تہران کا متنازعہ جوہری پروگرام تھا۔

عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ سن دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے کو بچا لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے